غُسل کا
بیان
احتلام یا جما ع کے بعد غُسل فرض ہو جاتا ہے۔ اور ایسے ہی خیض و نفاس کے ختم ہونےکے بعدبھی عورت پر غسل فرض ہو جاتا ہے ۔
غُسل کے فرائض
غسل کے تین فرض ہیں 1 مبالغہ کے ساتھ کُلی کرنا کہ منہ کے ہر پُرزے ،گوشت ہونٹ
سے حلق کی جڑ تک ہر جگہ پانی بہہ جائے 2 ناک میں پانی ڈالنا کہ بانسہ تک پہنچ جائے اِس
میں بھی خوب مبالغہ کرنا نیز ناک کے بالوں کودھونا بھی فض ہے 3 سارے جسم کا سر سے
پاوں تک بالکل تر بتر کر دینا کوئی بال برابر بھی جگہ خشک نہ رہ جائے
نوٹ تین دفعہ تمام بدن کوہاتھوں سے مل کر دھونا نہایت ضروری اور زیادہ بہتر ہے
۔
غسل کی سُنّتیں
نیتِ غسل کر کے دونوں ہاتھ گُٹوں تک دھونا ، 2استنجا کرنا ، 3 بدن سے نجاست کو زائل کرنا 4 نماز کا سا وضو کرنا 5 تین مرتبہ پہلے دہنے مونڈھے پر پانی ڈالنا پھر بائیں مونڈھے پر اور پھر تمام بدن پر تین بار پانی ڈالنا ۔

.jpg)



0 Comments