وضو کے فرائض

Ad Code

وضو کے فرائض

وضو کے فرائض کتنے ہیں اور کون کون سے ہیں
 

وضو کے فرائض

وضو کے چار فرض ہیں:    1 مُنہ کا دھونا   2ہاتھوں کا کہنیوں سمیت دھونا   3چوتھائی سر کا مَسح 


کرنا   4 کا ٹخنوں سمیت دھونا ۔



وضو کی سنّتیں

سب سے پہلے بسم اللہ شریف پڑھنا ۔ہاتھوں کا گُٹوں تک دھونا  ، کلی کرنا ،ناک میں پانی ڈالنا  ،کانوں کا مسح کرنا  ،مسواک کرنا پر تین تین مرتبہ دائیں بائیں اُوپر نیچے کےدانتوں میں مسواک کرنا  اور ہر مرتبہ مِسواک کو دھونا  مِسواک کو داہنے ہاتھ سے پکڑ نا ، ایک بالشت مِسواک لمبائی خِضر برابر موٹائی  یعنی ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی  کے برابر ہونا جب قابلِ استعمال نہ رہے تو دفن کرنا ،اعضائے وضو کو تین تین مرتبہ دھونا  ترتیب وار وضو کرنا ، پہلے  ہاتھ دھونا ، کلی کرنا ، ناک میں پانی ڈالنا  ،منہ دھونا ،بازو دھونا ،سر کا مَسح کرنا اور پھر پاِوں دھونا  ۔


مکروہاتِ وُضو

عورت کے بچے یا غسل کے بچے ہو ئے پانی سے وضو کرنا مکرو ہے  زیادہ پانی خرچ کرنا ،داہنے ہاتھ سے ناک صاف کرنا ،بائیں ہاتھ سے کُلی کرنا  یا ناک میں پانی ڈالنا  ،دھوپ کے گرم پانی سے وُضو کرنا ، وضو کرتے وقت  دُنیاوی باتیں کرنا


وضو توڑنے والی چیزیں

   پیشاب یا پاخانہ کرنا  2  پیشاب یا پاخانہ کے راستے سے ہوا کا نکلنا   3  بدن کے کسی حصہ یا کسی مقام سے خون یا پیپ کا نکل کر ایسی جگہ بہنا کہ جس کا وضو  یا غسل میں دھونا فرض ہے    4  کھانا یا پانی یا خون وغیرہ کی منہ بھر قے ہو جانا   5  اس طرح سونا  کہ بدن کے جوڑ ڈھیلے پڑ جائیں  6  بیہوش ہو جانا    7  غشی طاری ہو جانا   8  رُکوع  سجدہ والی  نماز میں قہقہہ لگا کر ہنسنا ۔


Post a Comment

0 Comments

Close Menu