نماز کا بیان

Ad Code

نماز کا بیان

 



نماز کا بیان


شرائط 

نماز کی چھ شرطیں ہیں ۔

 1    -تکبیر تحریمہ یعنی اللہ ُ اکبر  کہنا  ۔

  2  -طہارت یعنی بدن ،کپڑے ،جگہ کا پاک ہونا۔

   3 -سَتر عورت  یعنی بدن کا وہ حصہ جس کا چُھپانا فرض ہے  وہ چُھپا ہوا وہ مرد کے لیے ناف سے لے کر گھٹنے تک ہے اور 

عورت کے لیے ہاتھوں پاوں اور چہرے کے علاوہ سارا بدن ہے ۔

   - استقبالِ قبلہ  یعنی منہ اور سینہ  قبلہ کی طرف ہو۔

    5 -وقت یعنی  نماز کا وقت پر پڑھنا  ۔

   6 - نیّت کرنا   دل کے پکے ارادے کا نام نیّت ہے ، زبان سے کہ دینا مستحب ہے۔

فائدہ  تکبیر تحریمہ حقیقت میں شرائط نمازسے ہے مگر چونکہ افعال نماز سے اس کے بہت اتصال کی وجہ سے فرائض نما ز میں 

بھی اس کا شمار ہوا ۔

نماز کے فرائض


نماز  کے سات فرائض ہیں   ۔

  1-تکبیر تحریمہ یعنی اللہ ُ اکبر  کہنا  ۔

   2   -قیام یعنی سیدھا کھڑا ہو کر نماز پڑھنا  ،فرض ،وتر ،سنّت ِ فجر  ،عیدین کی نماز میں قیام فرض ہے ۔ بلا عذر  صحیح  اگر یہ 

نمازیں بیٹھ کر پڑھے گا تو نہیں ہوں گی  ۔نفل نماز میں قیام فرض نہیں ہے۔

   3     قرات  ایک آیت پڑھنا ،فرض کی دو رکعتوں  میں  اور وتر نوافل کی ہر رکعت میں فرض ہے مقتدی کو کسی نماز میں قرات 

جائز نہیں  ۔

    - رکوع کرنا۔

5     5-  سجدہ کرنا ۔            

 6  - قعدئہ اخیرہ یعنی نماز پوری کرکے آخرمیں بیٹھنا۔

    -  خروج بصنعِہِ یعنی دونوں طرف سلام پھیرنا۔

اِن فرضوں میں سے ایک بھی رہ جائے تو نماز نہیں ہوتی اگرچہ سجدئہ سہو کیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments

Close Menu